چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!
چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آنکھیں کمزور ہو جائیں تو چشمے آپ کی چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں، کسی بھی تقریب میں جائیں، اتنے حسین دکھنے کے بعد چہرے پر چشمہ آپ کو بھی برا لگتا ہوگا۔

تصویریں کھچوانی ہیں لیکن پہلے چشمہ اتارتے ہیں یا لینسز کا استعمال کرتے ہیں تو ان تمام مسائل سے جان چھڑانے کے لئے، آج ہم آپ کو بتارہے ہیں آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے کچھ بہترین قدرتی اشیاء جو آپ کی بینائی کو بڑھا سکتی ہیں۔

• ایلوویرا:

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جس کے اندر کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔انہی میں سے ایک آنکھوں کی بینائی بھی ہے۔

ایلوویرا میں وٹامنز، منرلز، پروٹینز اور کیلشیئم بہت بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔ ایک چمچ ایلوویرا روزانہ کھانے سے بینائی بہت بہتر ہوتی ہے۔

• پالک کے پتے:

پالک کے پتے آنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔ اس میں دو ایسے اینٹی( آکسیڈنٹس ) مےکیوال- لوٹینن اور ژی ایژینتھن بہت بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔

مے کیوال آنکھوں کے اندرونی حصے ریٹینا میں موجود ہوتا ہے جو کہ سن بلاک کا کام کرتا ہے اور ہر طرح کی نقصان دہ روشنی سے آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔

اس کےعلاوہ لوٹینن اور ژی ایژینتھن آنکھوں کی بینائی کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ اس لئے ہمیں پالک کو اپنی غذاء میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنا چاہیئے۔

• ٹماٹر:
ٹماٹر میں وٹامن- سی اور کیریٹانائڈز موجود ہیں، جن میں الئیکوپین بھی شامل ہے۔ جو کہ نہ صرف آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے بلکہ تیز روشنی سے ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

• انڈے کا استعمال:

انڈے کی زردی کے اندر زنک، وٹامن اے، ژی ایژینتھن موجود ہوتے ہیں۔ روزانہ ایک انڈا یا صرف انڈے کی زردی کھانے سے نظرتیز ہو سکتی ہے اور بہتر یہ ہے کہ آپ انڈے کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں، اس سے آنکھوں کی صفائی بھی ہوجاتی ہے اور آنکھ کی پتلی بھی مضبوط ہوتی ہے۔

• مچھلی کا استعمال:

مچھلی کو اپنی غذاء کا حصہ بنائیں۔ اس کے اندر اومیگا-3 فیٹی ایسڈز اور وٹامن-ڈی موجود ہوتے ہیں جو ہماری بینائی کو تیز کرتے ہیں۔ اگر آپ بہت زیادہ استعمال نہیں کرسکتے تو ایک ماہ میں ایک مرتبہ ضرور کھائیں اور اس کے علاوہ مچھلی کے تیل کے کپسولز کا استعمال زیادہ کریں۔

• زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل میں وٹامنز اے،سی، ڈی، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور کارٹینوائڈ ایسڈ سمیت پولی مے-کیوال پالزمہ پائے جاتے ہیں جو کہ نہ صرف بینائی کو تیز کرتی ہے بلکہ ساتھ ہی آپ کی آنکھوں کے عدسے، پتلی اور بیرونی تہہ کو مضبوط بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔

Related Posts