ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا
ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف دیا گیا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریکِ انصاف عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنا لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اپنا متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرایا۔ پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوتی ہے۔ پارٹی نے 34 غیر ملکیوں سے ڈونیشن وصول کی۔الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2022 کی دفعہ 6 کے تحت فیصلہ سنایا۔ 

دلچسپ طور پر پی ٹی آئی کے منظور کردہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں نثار احمد راجہ اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل الیکشن کمیشن بینچ نے تحریکِ انصاف کے خلاف فیصلہ سنایا جسے پی ٹی آئی کی جانب سے متنازعہ قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تمام پارٹیز کے خلاف تحقیقات کرنا تھیں، تاہم کمیشن حکام نے فیصلہ صرف تحریکِ انصاف کے خلاف سنایا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس کے متعلق وضاحت فراہم نہیں کی۔

Related Posts