پاکستانی شوبز ستاروں نے شہدائے کربلا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یوم عاشورہ ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے جس کی بہت زیادہ مذہبی اہمیت ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان اس مقدس مہینے میں نواسہ رسول کی شہادت کو یاد کرتے ہیں اور اُن کے غم کو مناتے ہیں۔ اس سلسلے میں شوبز ستاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے اپنے پیغامات شیئر کیے ہیں، آیئے اُن پر ایک نظر ڈالتے ہیں: