کم عمری کی شادی کا کیس، میڈیاکو متاثرہ بچی کی شناخت دکھانا ممنوع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کم عمری کی شادی کا کیس، میڈیاکو متاثرہ بچی کی شناخت دکھانا ممنوع
کم عمری کی شادی کا کیس، میڈیاکو متاثرہ بچی کی شناخت دکھانا ممنوع

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے کم عمری کی شادی سے متعلق کیس میں میڈیا کو متاثرہ بچی کی شناخت دکھانا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کا نام نہ ظاہر کرنے سے متعلق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ کے تحت متاثرہ بچی کی شناخت، پتہ اور تصویر شائع کرنا منع ہے، جس کا مقصد متاثرین کا تحفظ کرنا ہے۔

عدالت کے حکم کے مطابق تمام میڈیا پرسنز متاثرہ بچی کی شناخت ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنائیں، تاکہ بچی سے متعلق جو معلومات پہلے شائع ہوئیں ہیں انہیں مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

عدالت نے اپنے احکامات تمام میڈیا ریگولیشنز کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Posts