بیس سال پرانے گودھرا ٹرین حادثہ کیس میں ایک اور مسلمان کو سزا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست گجرات کے شہر گودھرا کی ایک عدالت نے 2002 کے گودھرا ٹرین سانحہ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک اور مسلمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

گجرات میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ہفتہ کے روز ملزم رفیق بھٹک کو عمر قید کی سزا سنائی، بھٹک کو فروری 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال انکی گرفتاری کے بعد مقدمہ شروع ہوا تھا، رفیق بھٹک پر 27 فروری 2002 کو ٹرین کو آگ لگانے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمدہ نسل کے خوبصورت گلابی بکرے، شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

یاد رہے کہ 2002 میں گجرات کے شہر گودھرا میں شرپسندوں نے سابرمتی ٹرین کے ایک ڈبے کو آگ لگا دی تھی جس میں 59 ہندو جل کر ہلاک ہو گئے تھے، اس واقعے کا الزام مسلمانوں پر عائد کردیا گیا تھا۔

گودھرا کی ذیلی عدالت نے اس کیس میں 11 مسلمانوں کو سزائے موت جبکہ 20 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، بعد میں اپیل پر ہائیکورٹ نے 11 مسلمانوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا تاہم 20 دیگر قصورواروں کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی گئی تھی۔

واقعے کے بعد گجرات میں ہندو مسلم فسادات شروع ہوگئے تھے جس میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، اس وقت بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔

Related Posts