شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، 3 افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: صوبہ خیبر پختونخواہ میں منگل کے روز ایک حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق”نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ایک بچہ جو قطرے لے رہا تھا وہ بھی حملے میں زخمی ہوا“۔

تحصیل دتہ خیل کے نواحی علاقے تنگ کلی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں اور ایک پولیو ورکر کو قتل کر دیا جب کہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تحصیل دتہ خیل کا رہائشی کانسٹیبل رضا اللہ، کانی روگہ منظر خیل تحصیل دتہ خیل کے رہائشی کانسٹیبل دین شہید اور تحصیل دتہ خیل کے تنگ کلی کے رہائشی پولیو ورکر رشید اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی، بزرٹہ لائن چاندی چوک کے قریب 3منزلہ عمارت گر گئی

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان کی میر علی یونین کونسل (یو سی) 7 کے ایک آٹھ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آیا تھا۔

Related Posts