پاکستان میں کورونا کے 180نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 180نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 180نئے کیسز رپورٹ، 4مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 180نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 4 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 24 ہزار 973افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 30 ہزار 359افراد جان کی بازی ہار گئے۔ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاک آسٹریلیا سیریز خدشات کا شکار، مہمان کھلاڑی کا کورونا مثبت آگیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 29ہزار315 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.80 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 75لاکھ 1ہزار 885ہو گئی جبکہ کورونا کے 403مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 189مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 924ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 8 ہزار 690ہو گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 331، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 54، خیبرپختونخوا  2 لاکھ 19ہزار 62، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار 75، بلوچستان 35ہزار 474، آزاد کشمیر 43 ہزار 269جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار557 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 321، اسلام آباد میں 1ہزار23، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts