لندن: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا، جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو مزید ایک ہفتہ برطانیہ میں قیام کی ہدایت کرتے ہوئے فوری سفر سے منع کردیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کیساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی