قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
قومی ایئر لائن کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی آئی اے کوآسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی جانب سے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں اور پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے9808 سڈنی کے لیے پرواز کرے گی۔

پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔

آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی ماہرین کی تنقید کا نشانہ بن گئی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 گھنٹے میں طے ہو گا،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔

Related Posts