یمن میں حوثی باغیوں کاسعودی سرحد کے قریب امریکی ڈرون مارگرانے کادعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UD drone shot down
یمن میں حوثی باغیوں کاامریکی ڈرون مارگرانے کادعویٰ

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے شمالی یمن میں سعودی سرحد کے قریب ایک امریکی ساختہ جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق يمن کے حوثی باغيوں نے امريکی ساختہ ’اسکين ايگل‘ نامی بغير پائلٹ والے ايک ڈرون طيارہ سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک مار گرانے کا دعویٰ کيا ہے۔

حوثی ملیشیا کے ترجمان یحییٰ سری نے بتایا کہ یہ جاسوس طیارہ امریکی ساختہ تھا جسے سعودی سرحد کے قریب گرایا گیاہے، امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے دعوے پر تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے امریکی ڈرون کو مار گرانے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ يہ ڈرون ہمارے ٹھکانوں اور اسلحے سے متعلق معلومات جمع کر رہا تھا تاکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی عسکری اتحاد ہمارے خلاف بآسانی کارروائی کر سکے۔

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں کارروائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یمن سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کیے گئے جب کہ حال ہی میں حوثی باغیوں نے یمن کے وزیر دفاع پر بھی حملہ کیا تھا جس میں 2 فوجی مارے گئے تھے۔

دوسری جانب شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش کا نیا سربراہ مقررکرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد تنظیم داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کونیا سربراہ مقرر کردیا

Related Posts