دہشتگرد تنظیم داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کونیا سربراہ مقرر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ISIS new leader
دہشتگرد تنظیم داعش نے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کونیاسربراہ مقررکردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دمشق: شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش کا نیا سربراہ مقررکرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

داعش کی جانب سے جاری آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ’ہم تمھاری موت پر افسردہ ہیں اے وفادار کمانڈر،آڈیو بیان میں کہا گیا کہ ابو حمزہ القریشی کو تنظیم کا نیا ترجمان مقرر کیا گیاہے۔

داعش نے اپنے ترجمان ابو الحسن المہاجر کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے جو سعودی شہری اور ابوبکر البغدادی کا ممکنہ جانشین تھا، داعش کے نئے ترجمان ابو حمزہ القریشی نے پیروکاروں کو ابو ابراہیم الہاشمی قریشی کی بیعت کرنے کی ہدایت کی ۔

7 منٹ پر مشتمل آڈیو پیغام میں کہا گیا کہ شیخ ابوبکر البغدادی کی موت فوراً بعد داعش کی شوریٰ کونسل طلب کی گئی اورعمائدین نے متوفی کے متبادل پر اتفاق کیا تھا۔

آڈیو پیغام میں داعش کے نئے ترجمان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’پاگل بڈھا‘ کہا اور امریکا کو خبردار کیا کہ اس کے اتحادی کو ابوبکر البغدادی کی موت کا بدلہ لیں گے۔

ابو حمزہ القریشی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوشیاں نہ مناؤ، نیا منتخب ترجمان تم پر وحشت ناقابل فراموش بنا دے گا اور ابوبکر البغدادی کی کامیابیوں کو یقینی بنائے گا۔

داعش کے نئے سربراہ کی کوئی تصویر اور شناخت سامنے نہیں آسکی ہے، جن کا نام شاذ و نادر ہی ایک متعدد بار ممکنہ جانشین کے طور پر ذکر کیا گیا تھا کہ حالیہ برسوں میں بغدادی کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔

واضح رہے کہ ابوابراہیم الہاشمی القریشی کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں تاہم ماضی میں متعدد مرتبہ ان کا ممکنہ جانشین کے طور پر ذکر کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی فورسز نے شام کے علاقے ادلب میں خفیہ کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی، ابو بکر البغدادی نے 2014 سے داعش کی قیادت کی اور وہ دنیا کا سب سے مطلوب شخص تھا۔

یہ بھی پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی ہلاک، امریکی صدرنے تصدیق کردی

گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ابو بکر البغدادی پر حملے کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے کے بعد فوجیوں کو اس کمپاؤنڈ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سرنگ میں جانے سے پہلے ابوبکر البغدادی موجود تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی

Related Posts