آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کے بہترین بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں، بھارت کے روہت شرما ویرات کوہلی کے قریب آگئے، کوہلی دوسرے جبکہ روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔ فخر زمان اور جو روٹ بھی ٹاپ لسٹ میں شامل ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک چوتھے، آرو فنچ پانچویں، جونی بیرسٹو چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، رسی وین آٹھویں، فخر زمان نویں جبکہ جو روٹ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دسویں بہترین بیٹر قرار دئیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 قومی اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ 

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4 تا 8 مارچ)، دوسرا کراچی (12 تا 16 مارچ) اور تیسرا لاہور (21 تا 25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ میچز اور ون ڈے سیریز کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ایک ٹی 20 میچ بھی کھیلا جائے گا۔ 

Related Posts