واشنگٹن: امریکا کا قومی سلامتی ایکٹ جاری کردیا گیا جس میں پاکستان کے خلاف منفی حوالوں کو خارج کرکے خارجہ پالیسی میں مثبت تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مخالف بیانیہ تبدیل ہونے لگا۔ نئے ترمیم شدہ امریکی قومی سلامتی ایکٹ 2022 میں افغان مسئلے پر پاکستان مخالف پالیسی ترک کردی گئی۔
امریکا کی 6ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کورہیڈکوارٹرز کراچی کادورہ
ترمیم شدہ قومی سلامتی ایکٹ میں افغان مسئلے پر پاکستان مخالف حوالے خارج کردئیے گئے۔ ماضی کے ایکٹ کے برخلاف موجودہ ایکٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ذکر نہیں۔
نئے ایکٹ میں کابل پر اگست 2021 کے دوران طالبان کے قبضے میں پاکستان کے من گھڑت کردار کا ذکر ختم کیا گیا،پاکستان کے متعلق دیگر حوالے بھی خارج کردئیے گئے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی قومی سلامتی ایکٹ میں طالبان کے کابل پر قبضے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا تاہم ترمیمی شدہ ایکٹ اس کے برعکس ہے۔
جوبائیڈن دورِ حکومت میں امریکا کی پاکستان مخالف خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی نوٹ کی جارہی ہے۔ ماہرینِ خارجہ امور نے اسے پاک امریکا تعلق کیلئے مثبت اشارہ قرار دے دیا۔