وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی الوداعی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISI Lt. General Faiz Hameed pays farewell call on PM

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آج اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا اور کور کمانڈر پشاور کے طور پر ان کی نئی تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ الوداعی ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہااورنئی تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:صدرِ مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی الوداعی ملاقات

گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیکورٹی سے متعلق گفتگو ہوئی۔

الوداعی ملاقات کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملکی سیکورٹی کیلئے خدمات کو سراہااور کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر تعیناتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related Posts