سعودی عرب میں حرمین ٹرین اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں حرمین ٹرین اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد زخمی
جدہ: سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن میں خوفناک آگ لگنے سے 9 افراز زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جدہ: سعودی عرب میں حرمین ہائی اسپیڈ ریل اسٹیشن  میں  خوفناک آگ لگنے سے 9 افراز زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین اسٹیشن پر اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بلند شعلوں میں تبدیل ہوگئے جس کے باعث آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت اسٹیشن پر لوگوں کی تعداد معمول سے کم تھی۔

حرمین ہائی اسپیڈ ریل کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ ’اسٹیشن میں مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے آگ لگی‘۔جس کے بعد آگ نے اسٹیشن کی عمارت کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹویٹر پر آگ کی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں گہرے دھویں کے بادل آسمان کی جانب بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ شہری دفاع کے عملہ کے علاوہ سعودی فورسز کے ہیلی کاپٹر آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں شریک تھے۔

ا یمبولینس کے ذریعے 5 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ 4 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے حکومت نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے مکہ اور مدینہ کو ملانے والی 7.87 ارب ڈالر مالیت کی تیز رفتار ریل حرمین ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا، اس اسٹیشن سے مکہ اور مدینہ جانے کے لیے 450 کلومیٹر طویل ٹریک بنایا گیا تھا۔

یہ ٹریک مکہ مکرمہ ، جدہ ،شاہ عبدالعزیزبین الاقوامی ہوائی اڈے ،رابغ میں شاہ عبداللہ اکنامک سٹی اور مدینہ منورہ میں واقع پانچ اسٹیشنوں کو آپس میں ملاتی ہے۔اس وقت الحرمین برقی ٹرین تین سو کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلائی جا رہی ہے۔

Related Posts