کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع، 6 شہری فائرنگ سے زخمی، ایک ڈاکو پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6 civilians injured in firing at Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع ہوگیا، کراچی میں 6 مختلف جگہوں پر فائرنگ کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

بنارس ولیکا ہسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 10سالہ امان ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔

لانڈھی گل احمد میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ، مضروب کوچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22سالہ حیدر ولد امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

لانڈھی 89فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجس کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25سالہ حمید ولد ذولفقارکے نام سے ہوئی ہے۔

لانڈھی نیو مظفر آباد میں ہونیوالے فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا،زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی کی شناخت 21سالہ شاہ زیب ولد محمد جان کے نام سے ہوئی۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں علی میڈیکل کے قریب فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15سالہ احسن کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: سانگھڑ میں زمین پر قبضے کیلئے مسیحیوں پرحملہ، ملزمان کاعلاقے کا محاصرہ، مسیحی محصور

گارڈن علی بھائی آڈیٹوریم کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کوسول ہسپتال منتقل کیا گیازخمی کی شناخت 46سالہ شاداب ولد عبدالمالک کے نام سے ہوئی۔

گلشن پیراڈائزبیکری کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جس کوعباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی ہونے والے ڈاکوکی شناخت 36سالہ عبدالغنی ولد سعید خان کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts