سانگھڑ میں زمین پر قبضے کیلئے مسیحیوں پرحملہ، ملزمان کاعلاقے کا محاصرہ، مسیحی محصور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Land grabbers attack Christian community in Sanghar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سانگھڑ: پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، مسیحیوں کی زمینوں پر قبضے کیلئے سانگھڑ میں بااثر مافیا نے حملہ کردیا، موقع پر موجود خواتین پر بہیمانہ تشدد ، مقدمہ درج ، ملزمان نے مسیحی گھروں کا محاصرہ کرلیا، بڑے حملے کا خدشہ، متاثرین نے حکومت سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کے چک نمبر 36 میں نواب کوٹ کی بگٹی برادری کے بااثر افراد نے مسیحیوں کی زمینوں پر قبضے کیلئے دھاوا بول دیا، موقع پر مردوں کی غیر موجودگی پر خواتین پر حملہ کردیا اور خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ منگلی میں درج مقدمہ کرلیا گیا ہے تاہم ایس ایچ او جمن کھوسو ملزمان کے ساتھ ملا ہوا ہے اور ہمارے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے اور 3 سے 4 سو اسلحہ بردار لوگ مسیحی علاقے کا محاصرہ کرکے بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملکی تعمیر و ترقی کیلئے مسیحی برادری کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔دفترِ خارجہ

متاثرین کا کہنا ہے کہ چک نمبر36 ورکشاپ کی 20 ایکڑ زمین پر قبضے کیلئے بگٹی برادری کے بااثر ملزمان نے تپیدار کی مدد سے جعلی کاغذات بناکر ہماری جائیداد ہتھیانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ہمارے گھروں پر دھاوا بول دیا ہے۔

متاثرین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، چیف جسٹس، آرمی چیف، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

FIR

Related Posts