بلوچستان: پشین میں انگور خریدنے جانے والے 5 افراد قتل، شناخت مکمل

تازہ ترین

تازہ ترین

قتل
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے ضلع پشین میں انگور خریدنے جانے والے 5 افراد کو اغوا کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا  جو پھلوں کے تاجر تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ افسوسناک واقعہ پشین کے علاقے سرانان میں پیش آیا۔ پانچوں افراد کو 4 روز قبل لوڈر گاڑیوں پر انگور خریدنے کیلئے بلوچستان جانے کے بعد دہشت گردوں نے اغوا کرکے بعد ازاں قتل کردیا۔

جاں بحق افراد میں سے 3 عارف والا سے تعلق رکھتے تھے جن کی شناخت محمد اشرف، زمان اور علی احمد کے ناموں سے ہوئی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

صوبائی حکومت نے اس واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو قتل کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان، وزیر داخلہ اور گورنر بلوچستان سمیت صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کی مزدور دشمنی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تربت میں 7 مزدور اغوا کے بعد قتل کردئیے گئے۔ نوشکی میں ماں اور بیٹی قتل جبکہ مستونگ میں مسافر بسوں پر حملے کے واقعات بھی صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا اظہار ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Related Posts