نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں زیر التوا: پاور ڈویژن نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ میٹرنگ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ کی زیر التوا درخواستوں پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے 9 فروری 2026 سے قبل ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے والے صارفین کے معاملات کی تصدیق کرنے اور دیگر زیر التوا نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی جامع جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل بھی شروع کردیا۔

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مقررہ تقاضوں کی تکمیل کرنے والے صارفین کو کسی تاخیر یا غیر ضروری رکاوٹ کا شکار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 9 فروری سے قبل تمام مراحل مکمل کرنے والے کنکشنز فوری طور پر سسٹم میں شامل کرلیے جائیں گے۔پاور ڈویژن تمام ڈسکوز میں نیپرا ہدایات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی بھی کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے اہل نیٹ میٹرنگ کنکشنز کو سسٹم میں شمولیت کیلئے پی آئی ٹی سی کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ حکام کا ماننا ہے کہ تصدیق کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نیپرا کی ہدایات پر درس اور منصفانہ عملدرآمد ہوسکے۔

Related Posts