بھارتی فوج کی لیپا ویلی میں فائرنگ، خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

LOC firing
LOC firing

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: بھارتی افواج نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے علاقے لیپا ویلی میں اشتعال انگیز فائرنگ کرکے خواتین اور بچے سمیت 4افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فورسز نے لیپا ویلی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایاجبکہ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو ئے۔

مزید پڑھیں:ہندوستان مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، وزیر خارجہ

دوسری جانب بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بھارت سے 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کامطالبہ کیا۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

Related Posts