پاک آرمی کو پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے بہترین لیڈرشپ دی،آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistanis will fight against COVID-19 as one: COAS

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک آرمی کو پہلے پی ایم اے لانگ کورس شرکا نے بہترین لیڈر شپ دی۔ عسکری تاریخ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی کی تقریب کاانعقاد کیا گیا کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب تھے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے سابق افسران کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ پہلا پی ایم اےلانگ کورس جنوری 1948ء میں شروع کیا گیا تھااور 4 فروری 1950ء کو 62 افسران نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی، فروغ نسیم

نامور افسرمیجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا تعلق پہلے پی ایم اے لانگ کورس سے ہی تھااور پاک آرمی نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری قائم کیا۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک آرمی کو پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے شرکا نے بہترین لیڈرشپ دی۔

انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں عسکری تاریخ اور فوجی افسران کے تجربات کومحفوظ کرنا چاہتے ہیںاورسابق فوجی افسران کے تجربات سے نوجوان افسران مستفید ہونگے۔

Related Posts