سندھ کابینہ کا اجلاس،اراکین کاآئی جی کلیم امام کو نہ ہٹانے پر تشویش کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

More than half the Sindh cabinet members are in danger

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو تبدیل نہ کرنے پر وفاق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد دوسرا پولیس سربراہ لگانے کا مطالبہ کردیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کو نہ ہٹانے پر اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کلیم امام کیخلاف سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے پر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کورونا وائرس سے متعلق کابینہ کو کے ارکان کوبریفنگ دی ۔صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ گزشتہ روز 300 چائنیز کراچی آئے جنہیں مکمل چیکنگ کے بعد پاکستان بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: میرے خلاف سازش ہوئی، آسانی سے نہیں جاؤں گا، آئی جی سندھ کلیم امام ڈٹ گئے

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فروری کے آخری ہفتے میں کھلی کچہریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور وزرا کو مختلف اضلاع میں جانے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی کابینہ نے اسٹمپ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دینے کے علاوہ اجلاس میں پرانے سکولوں کی ہر سال مرمت کرانے کا فیصلہ کیا ۔

Related Posts