اسٹاک مارکیٹ میں 312 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 312 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی،مگر اسٹاک مارکیٹ میں آغاز تیزی کے بعد اختتام مندی سے ہوا۔

مارکیٹ تیزی کے باعث 65 ہزار کی سطح عبور کر گئی تھی، کاروبار کے اختتام پر پرافٹ ٹیکنگ کے حصول کے باعث انڈیکس میں 312 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

کے ایس ای 100انڈیکس 64 ہزار 349 پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای 100انڈیکس 65 ہزار 333 پوائنٹس کی سطح بھی ٹریڈ ہوئی۔

مارکیٹ میں 24 ارب روپے کے 67 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔ 104 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 250 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

دوسری جانب نئے سال کے دوسرے روز فی تولہ 1600 روپے مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 300 روہے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 1372 روہے اضافے کے بعد 1 لاکھ 89 ہزار 729 روپے ہوگئی۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

عالمی صرافہ بازار میں سونا 12ڈالرز اضافے کے بعد 2094 فی اونس کی سطح پرآگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2680 روہے پر مستحکم رہی۔

Related Posts