کراچی سے یو اے ای کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے یو اے ای کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد
کراچی سے یو اے ای کیلئے بک 3 کنٹینرز سے 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں کارروائی کر کے 3 کنٹینر سے 3 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔

اے این ایف نے بتایا کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات بھیجنے کے لیے بک کیے گئے 3 مختلف کنٹینرز کی تلاشی کے دوران 3 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 65 کلو گرام ہے۔

اس سلسلے میں اے این ایف نے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد سے اغوا ہونیوالے صحافی بحفاظت گھر پہنچ گئے

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے بلوچستان کے ضلع چمن میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 5220 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا۔

اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں مشترکہ کارروائی کے دوران خیبر کے علاقے سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

Related Posts