کوئٹہ میں ٹائم ڈیوائس سے دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 3افراد زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹائم ڈیوائس سے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں گزشتہ روز ٹائم ڈیوائس سے السادات مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

دھماکے سے متاثرہ علاقے کو پولیس اہلکاروں  نے گھیرے میں لے لیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکیو کارروائی اور سرچ آپریشن کے ذریعے ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ متعلقہ حکام کوئٹہ میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کریں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اہلکاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سر جوڑ لیے۔ 

قبل ازیں سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے پر تفتیش شروع کردی۔ 

کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں آج سے 4 روز قبل  دستی بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

Related Posts