مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری، 3 حریت پسند جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کا شدیداحتجاج
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کا شدیداحتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے  جس کے دوران مزید 3 حریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات کے دوران غاصب بھارتی فورسز نے 3 حریت پسندوں کی جان لے لی جبکہ سری نگر کی ایک سڑک پر کشمیری حریت پسند نے پولیس پر فائرنگ کی۔

حریت پسند کشمیری کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ رواں ماہ 24 غیر ملکی سفیر مقبوضہ کشمیر کے دورے پر ہیں جس کے دوران بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔

جھڑپوں کے دوران 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ 3 حریت پسند جاں بحق ہوئے جو سفارت کاروں کے نکلنے کے چند گھنٹوں بعد ہوئیں۔ کشمیر کے بیشتر حصوں میں سفیروں کے دورے کے دوران ہڑتال رہی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان تمام مشکل حالات کے باوجود دنیا کی بڑی ریاستوں میں شمار ہوتا ہے جس کی مرضی و منشا کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔

گزشتہ روز صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستانی اپنے آپ کو کم تر نہ سمجھیں کیوں کہ بھارت اس خطہ میں اگر کسی سے ڈرتا ہے تو وہ پاکستان ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ بھارت پاکستان کی معیشت، سیاست اور نظریاتی اساس کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت خطے میں اگر کسی سے ڈرتا ہے تو وہ پاکستان ہے، صدر آزاد کشمیر

Related Posts