مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 231 ویں روز میں داخل ہوگیا: ادویات کی شدید قلت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 231 ویں روز میں داخل ہوگیا: ادویات کی شدید قلت
مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن 231 ویں روز میں داخل ہوگیا: ادویات کی شدید قلت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر کو غاصب بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں لاک ڈاؤن آج 231 ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی نشاندہی کے باوجود ادویات کی شدید قلت برقرار ہے۔

گزشتہ برس 5 اگست کو نافذ کردہ کرفیو کو آج 7 ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔ عوام گھروں میں محصور ہیں۔ مواصلات، ٹرانسپورٹ، ٹی وی، انٹرنیٹ اور موبائل پر پابندیاں بدستور جاری ہیں۔

ذرائع مواصلات پر پابندیوں کے باعث لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرسکتے۔ ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیوں کے پیشِ نظر ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت بند ہو گئی ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 10 معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شدید معاشی و معاشرتی مسائل کا سامنا ہے۔ خوراک، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا  کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 4نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں  مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

Related Posts