فزکس کا نوبل انعام امریکی و سوئس سائنسدانوں کے نام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فزکس کا نوبل انعام امریکی و سوئس سائنسدانوں کے نام
فزکس کا نوبل انعام امریکی و سوئس سائنسدانوں کے نام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبل پرائز نے فزکس (طبیعات) کا ایوارڈ سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے 3 سائسندانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کردیا۔

نوبل انعام کے منتظمین نے طبیعات کے نوبل انعام کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق اس سال یہ اعزاز جیمز پیبلز، مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز کے نام رہا۔ جیمز پیبلز کینیڈین نژاد امریکی سائنس دان ہیں جب کہ مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز کا تعلق سوئٹزر لینڈ سے ہے۔

امریکی  سائنس دان کو کائنات کے ارتقا کے سلسلے میں تحقیق پر نوبل انعام دیا گیا، جب کہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے طبیعیات دانوں نے ہمارے سولر سسٹم سے باہر ایک سیارے پر تحقیق پر نوبل انعام جیتا۔

یہ نوبل انعام دو حصوں میں تقسیم ہے، پہلا آدھا حصہ جیمز پیبلز کو دیا گیا ہے، جب کہ باقی آدھا حصہ مائیکل میئر اور دیدیئر کوئلو میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی آدھی انعامی رقم جیمز کو باقی آدھی دیگر دو سائنس دانوں میں تقسیم ہوگی۔

منتظمین کے مطابق یہ انعام انہیں فزکس کے شعبۂ فلکیات میں بے مثال تحقیق کرنے پر دیا گیا ہے۔جیمز پیبلز کی دریافتوں سے کائنات کی تخلیق کے بارے میں جاننے میں مدد ملی جب کہ مائیکل میئر اور ڈیڈیئر کلاز نے نامعلوم سیاروں کی تلاش میں مدد دی۔

میئر اور کلاز نے پہلی بار نظامِ شمسی سے باہر کسی ایسے سیارے کو دریافت کیا جو کسی سورج کے بجائے ستارے کے گرد گردش کرا ہے۔ ایسے سیاروں کو فلکیات میں ʼایگزو پلینٹ کہا جاتا ہے۔

دونوں سائنسدانوں کی تحقیق، تجربے اور مشاہدوں نے کائنات میں موجود نئے یا چھپے سیاروں تک رسائی میں سائسنسدانوں کو مدد فراہم کی جس پر انہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، تینوں سائنسدانوں کو انعام دینے کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا گیا۔

رواں برس کیمیا کا نوبل انعام بھی تین سائنسدانوں نے اپنے نام کر لیا ہے،ان تین سائنسدانوں میں امریکی جان بی گوڈینوف، دوسرے برطانوی ایم اسٹینلے ویٹینگھم اور جاپانی کیمیا دان اکیرا یوشینو شامل ہیں۔

Related Posts