اردن: عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر ایران کی بمباری سے 20گودام تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: سما)

 ایران نے مسلسل نویں رات امریکی حملوں کے جواب میں اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر موجود امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر امریکی طیارے نشانہ بنائے گئے۔ 

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر حملہ کیا گیا، کرمانشاہ میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرایا گیا، جبکہ امریکی فوجی تنصیبات سے متعلق 20 گودام بھی تباہ کیے گئے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔

اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ لورستان سے میزائلوں کی ایک نئی لہر داغی گئی، جنوبی علاقے میں دشمن کا ایک ڈرون بھی گرایا گیا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب مخالف جہازوں کی جانب میزائل فائر کیے گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو نہ دھمکیوں سے جھکایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی لالچ سے متاثر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت اپنی افزودہ یورینیم فروخت نہیں کرے گا، جبکہ 12 روزہ جنگ سے قبل مذاکرات کے دوران ایران کو مختلف ترغیبات دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بلکہ ملک پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔ ان کے بقول دنیا کو اب اندازہ ہو گیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی اہم ترین تزویراتی طاقت ہے۔

Related Posts