مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 193ویں روز میں داخل، بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 193ویں روز میں داخل، بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 193ویں روز میں داخل، بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین کرفیو کا آج 193واں تکلیف دہ روز ہے جس کے دوران بھارتی فوج کا مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم ہر گزرتے روز کی طرح آج بھی جاری ہے۔

عالمی برادری کی  وحشت ناک خاموشی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر پر عائد غیر انسانی پابندیوں اور قتل و غارت کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے جس کے دوران  894 بچے شہید ہو چکے ہیں۔ 

بھارتی فوج کا غیر انسانی کرفیو اور بد ترین لاک ڈاؤن مقبوضہ وادی کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع کرنے کا باعث ہے جس کا سبب مواصلاتی نظام کی مسلسل بندش، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور موبائل فون پر پابندیاں ہیں۔

غاصب بھارت کی طرف سے عائد پابندیوں، ظلم و ستم اور جبر و استبداد کا سلسلہ بھی ہر گزشتہ روز کی طرح جاری ہے جبکہ اس دوران مظلوم کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ، ظلم و تشدد اور قتل و غارت بھی اسی طرح جاری ہے۔ 

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے جبکہ کرفیو کے دوران کھانے پینے کی چیزیں، اشیائے ضروریہ اور زندگی بچانے والی ادویات کی شدید کمی ہے۔

کشمیر کے تمام علاقوں میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور سڑکیں مسلسل سنسان اور ویران نظر آتی ہیں جبکہ پابندیوں کے باعث عوام گھروں میں محصور  ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سابق سفیر، سینئر تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امورڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت ایک پیج پر ہیں۔اسرائیل جو فلسطین میں کررہا ہے بھارت وہی کشمیر یوں کےساتھ کرتانظر آرہاہے۔

ڈاکٹر جمیل احمد خان نے 7 روز قبل کہا کہ  کشمیریوں کے ساتھ صرف اظہاریکجہتی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ہمیں دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلے کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ڈاکٹرجمیل خان

Related Posts