افغانستان :فورسز کا حملہ، 14طالبان ہلاک، تین جنگجو کمانڈر غیر ملکی پروفیسر کے بدلے رہا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Newborns among 16 dead in Kabul hospital attack; 24 killed in funeral bombing

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب یرغمال بنائے گئے غیر ملکی پروفیسر کی رہائی کے بدلے افغان حکام نے تین جنگجو کمانڈر رہا کر دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع آرچی میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں چودہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں : افغانستان میں پاکستانی سفاتکاروں اور دیگر اہلکاروں کو ہراساں کئے جانے انکشاف

حملے میں طالبان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ دوسری افغان حکام نے بگرام سے تین طالبان کمانڈوں کو یرغمال بنائے گئے ایک امریکی اور ایک اسٹریلوی پروفیسر کی رہائی کے بدلے رہا کر دیا۔

Related Posts