بجلی کا شارٹ فال 7,787 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کا شارٹ فال 7,787 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ
بجلی کا شارٹ فال 7,787 میگاواٹ تک پہنچ گیا، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ

اسلام آباد: جولائی کے گرم مہینے میں ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 783 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں روزانہ 14 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

زیادہ متاثر ہونے والے لوگ دور دراز کے علاقوں اور زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں ہیں جہاں انہیں روزانہ 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی کل پیداوار 21 ہزار 213 میگاواٹ ہے جبکہ کل طلب 29 میگاواٹ ہے۔

اس وقت پن بجلی سے 5,430 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1,705 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ نجی شعبے کے پاور پلانٹس کی کل پیداوار تقریباً 10,241 میگاواٹ ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں کاروباری اوقات کار پر پابندی کا حکم نامہ معطل کردیا گیا

ونڈ پاور پلانٹس سے 1629 میگاواٹ، سولر سے 113 میگاواٹ اور نیوکلیئر پاور سے 2275 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

Related Posts