مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کا 106واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کا 106واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج
مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کا 106واں روز، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری فوجی محاصرے اور مواصلاتی ذرائع کی معطلی کی وجہ سے مسلسل 106و یں روزبھی وادی کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں  انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بین الاقوامی برادری نے چپ سادھ لی ہے جبکہ کشمیر میں ذرائع آمدورفت، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور موبائل فون جیسی سہولیات کی فراہمی مسلسل معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہروں کے پیچھے غیرملکی عناصر ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

مظلوم کشمیریوں کو مسلسل پابندیوں کے باعث زندہ میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی نہیں، نہ ہی کاروباری مراکز یا تعلیمی اداروں کے کھلنے کی کوئی امید ہے۔ 

شدید برفباری سے مظلوم کشمیریوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیا ہے۔ انہیں زندہ رہنے، حصول تعلیم ، صحت اور مذہبی فرائض کی ادائیگی جیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

وادئ کشمیر میں انٹرنیٹ مسلسل معطل ہے، بھارت کے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جنوبی کشمیر میں دو حریت پسندوں کی 12کنال اراضی ضبط کرلی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکار وں نے پولیس کے ہمراہ پہلگام میں غلام نبی خان اور ظفر حسین بٹ کے گھروں پر چھاپے مارے اور ان کی املاک ضبط کرلی۔

دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں سوپورکے دو مختلف علاقوں سے چھاپوں کے دوران پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار نوجوانوں کی شناخت ہلال احمد میر، ساحل نذیر ،پیر زادہ محمد ظہیر، الفت بشیر میر اوراعجاز احمد بٹ کے طورپر ہوئی۔

جموں کی ایک ٹاڈا عدالت نے بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے درج جھوٹے مقدمے کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔مقدمے میں ملزم جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربندہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی سنہا کی طرف سے ٹی وی چینل پر بیٹھ کر کشمیری خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت کی شدید مذمت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بی جے پی رہنما کے گھٹیا بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی ہتک آمیز ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی حمایت پر پاکستان کی مذمت

Related Posts