پاکستان میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدہ طے پا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدہ طے پا گیا
پاکستان میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدہ طے پا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان اور چین کی بڑی ٹائر کمپنیوں کے مابین ملک میں چین کی 10 سے 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت نئی کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت ٹائر بنانے والی ایک نئی کمپنی میں پاکستان کی 51 اور چینی کمپنی کی 49 فیصد شراکت ہوگی جبکہ منصوبے کا آغاز صوبہ سندھ میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خریدار نایاب جنرز پریشان، روئی کے بھاؤ میں 500 روپے من تک کمی

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ پہلی اور بڑی سرمایہ کاری ہے جو چین کی کمپنی کی طرف سے کی گئی جبکہ 10 کروڑ کی رقم جو ابتدا میں سرمایہ کاری میں استعمال ہوگی، بعد ازاں 25 کروڑ ڈالر تک جاسکے گی۔

عبدالرزاق داؤد کے مطابق پاک چین شراکت داری سے بننے والی نئی کمپنی کی 70 فیصد مصنوعات کو بیرونِ ملک برآمد کیا جاسکے گا جس سے زرِ مبادلہ آئے گا جبکہ 30 فیصد مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین سے آزاد تجارت (فری ٹریڈ)  کا معاہدہ یکم دسمبر 2019ء سے نافذ العمل ہوگا جبکہ پاک چین اشتراک سے بننے والی نئی کمپنی ملک کی معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوگی۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے آئندہ سال 2020 کے ماہ اپریل سے امریکا کی براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں

Related Posts