پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ
قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔پی آئی اے آئندہ سال 2020 کے ماہ اپریل سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر اجازت بھی طلب کرلی۔

پروازوں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے آپریٹ کرنے کے لیے اجازت مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے مذکورہ پروازوں کے لیے اپنے لانگ رینج بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گا۔

مزید پڑھیں :پی آئی اے کے طیاروں میں مفت سفر کرنے والے افراد کے نام سامنے آگئے

پروازیں شروع کرنے سے قبل پی آئی اے کے سی ای او نے اپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی ایوی ایشن، ایئرپورٹ اتھارٹی اور ٹی ایس اے سمیت دیگر اعلی عہدوں پر فائز انتظامیہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔

امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سیکورٹی اور طیاروں سے متعلق آڈٹ بھی کیا تھا۔

امریکی سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے امریکی سیکورٹی اداروں کو مطلوبہ دستاویز اور پلان بھی فراہم کرچکی ہے۔

Related Posts