پشاور میں کم وزن روٹی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، 10 نانبائی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

10 bakers arrested in Peshawar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :محکمہ خوراک پشاور نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مزید 10 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا۔

صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر لودھی اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انگور شاہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے ورسک روڈ پر عوامی شکایات پر نانبائیوں کے دکانوں کو چیک کیا اور روٹی کے وزن کو چیک کیا۔

کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 10نانبائیوں کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ میچنی گیٹ میں مزید کارروائی کے لئے مراسلے جمع کردیئے ،تمام گرفتار افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:جعلی پیر نے لاہور میں ٹارچر سیل بنالیا، شہریوں کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا انکشاف

محکمہ خوراک کے اعلی حکام نے نانبائیوں کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ کم وزن روٹی فروخت کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کردیا جائیگا۔

Related Posts