بہاولپور:بدھ کے روز بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق نوجوان نے دھوڑ کوٹ تھانے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین نے پہلے دوستی کی اس کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔
نوجوان نے دعویٰ کیا کہ دونوں خواتین نے ایک گینگ بنا رکھا ہے۔ وہ دوستی کے بہانے نامعلوم افراد سے زیادتی کرتی ہیں اور پیسے کی خاطر انہیں بلیک میل بھی کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:نعت ریکارڈ کرنے کے بہانے چور نابینا مؤذن سے قیمتی موبائل، ہزاروں روپے لے اڑا
پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔