کراچی اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو کیسز سامنے آجانے کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ شیر خوار بچوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک آٹھ ماہ کی بچی کے جسم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ شمالی وزیرستان کی تحصیل لاڈھا میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچوں کے والدین نے انہیں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا تھا۔پولیو وائرس پائے جانے کی اطلاع سے دونوں ہی بچوں کے والدین شدید پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح کے نئے ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ کرتے ہوئے سگریٹ نوشی پر چالان ہوگا
اب تک رواں سال کے دوران خیبر پختونخواہ سے 35، قبائلی اضلاع سے 11، سندھ سے 6 جبکہ بلوچستان اور پنجاب سے 5، 5 شیر خوار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معاونِ خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی پولیو سمیت 10 مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین مفت لی جاسکتی ہے۔ والدین بچوں کی صحت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ضرور نبھائیں۔اولاد خدا کی نعمت ہے، اس نعمت کی حفاظت ہمارا فرض جبکہ بچوں کو موذی امراض سے بچانا والدین کی حیثیت سے آپ کی اوّلین ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں کہیں سے بھی 10 مہلک امراض سے بچاؤ کی ویکسین مفت لی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا