چینی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پاک چین تعلقات پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پاک چین تعلقات پر گفتگو
چینی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، پاک چین تعلقات پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ لو زہاہوئی ، پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور سینئر چینی اہلکار بھی وزیر خارجہ کے وفد کا حصہ تھے۔ اس موقعے پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کرفیو کا 35واں روز، اشیائے ضرورت کی شدید قلت

وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین تعلقات کے حوالے سے چینی وزیر خارجہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دُنیا کے لیے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا۔ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ اور وفد نے باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر بھی بات چیت کی۔ 

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے صدر اشرف غنی اور افغان طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ طالبان نے ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  کہ  افغان طالبان کے بڑے رہنما آج  کیمپ ڈیوڈ میں آنے والے تھے جبکہ اسی مقام پرمجھ سے  افغان صدر کی بھی علیحدگی میں ملاقات طے تھی۔ یہ بات کسی کے بھی علم میں نہیں تھی کہ یہ سب لوگ امریکا آ کر مجھ سے ملنے والے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان صدر اور طالبان سے ہونے والے امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا

Related Posts