دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد پاکستانی بالرز کی جانب سے انتہائی ماہرانہ کھیل پیش کیا، اور بھارت کی دو اہم وکٹیں جلد گر گئیں۔
بھارت نے پاکستان کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 152رنز کا ہدف دیا، بھارت کو بیٹنگ کی شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ روہت شرما، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ بھارت کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز با بر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دوسری جانب دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کی ٹکٹس نہ ملنے پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرزکی بیگمات پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی پابندی لگ گئی، خواتین پریشان