حکومتی کامیابیوں کی تشہیر کے لیے وفاقی وزراء پر مشتمل اسٹریٹجی کمیٹی تشکیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan-10
Imran-Khan-10

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے   تحریکِ انصاف حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کے حوالے سے وفاقی وزراء پر مشتمل اسٹرٹیجی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسٹرٹیجی کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر مواصلات مراد سعید، بابر اعوان اور معاونِ خصوصی معید یوسف شامل ہیں جبکہ کمیٹی کا کام حکومتی اقدامات اور کامیابیوں کی تشہیر ہوگا۔

آج شام کے وقت اسٹرٹیجی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے فلاحی اقدامات کی لسٹ ترتیب دی جائے گی جس میں عوامی منصوبوں کی فہرست بھی شامل ہوگی۔

اسٹرٹیجی کمیٹی اجلاس کے دوران  حکومت کے 5 اہم اقدامات پر آگہی مہم چلانے کے حوالےسے حکمتِ عملی ترتیب دی جائے گی جبکہ آئندہ سال کے لیے میڈیا مہم کی سفارشات بھی طے کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس میں نیب ترمیمی آرڈینس کے حوالے سے گفت وشنید اور ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی و  معاشی صورتحال  پر غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا گزشتہ روز جاری کردیا گیا۔ 

آٹھ نکاتی ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

Related Posts