نیدر لینڈز کو 16رنز سے شکست، سری لنکا ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وکٹوریہ: سری لنکا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں نیدر لینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر سپر 12مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنائے تاہم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 9 وکٹس کے نقصان پر 146رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:

 سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 163رنز کا ہدف دے دیا

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹس کے نقصان پر 162 رنز بنائے تھے۔ اوپنر میکس او ڈوڈ کی 53 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز بھی نیدر لینڈز کو شکست سے نہ بچا سکی اور وکٹس گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 23، دوسری 40، تیسری 47، چوتھی 72، پانچویں 100، چھٹی اور ساتویں 105، آٹھویں 109 جبکہ نویں 123 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اوپنر میکس او ڈوڈ نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ جاری رکھی۔

تاہم اکیلے میکس او ڈوڈ کی اننگز سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 163 رنز کا ہدف پورا کرنے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مہیش ٹھیکشانا 2 وکٹس کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے۔

Related Posts