موغادیشو: افریقی ملک صومالیہ میں ایک ٹرک بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر110 پہنچ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی پولیس افسر احمد باشان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس خوفناک دھماکے میں تقریبا 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس ٹرک بم دھماکے کے بعد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ شافی ہسپتال کی انتظامیہ نے آٹھ ہلاکتوں اور درجنوں زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی افسران آئین کے تحت حلف اٹھا کر بھی اس کی عزت نہیں کرتے۔پریانکا گاندھی