وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اورنج لائن منصوبہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad Ali Shah’s important message on Coronavirus situation in Sindh

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ اورنج لائن پروجیکٹ آئندہ چار ماہ کے اندر مکمل کریں اور ریڈ لائن کو ٹینڈر کے مراحل کے لیے تیار کیا جائے جسکے لیے وہ چاہتے ہیں کہ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 14 اگست کو انجام دی جائے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بی آر ٹی ایس ، اورنج لائن اور ریڈ لائن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئےوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن پر جاری کام تقریبا آخری مراحل میں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں ہدایت کی کہ اگلے تین ماہ کے اندراورنج لائن منصوبہ مکمل کریں اور اسی کے ساتھ ساتھ بسوں کی خریداری اور ابتدائی طور پر25 بسوں کی خریداری کا طریقہ وضع کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بہترین بسیں خریدیں جائیں جن میں بیٹھنے کی گنجائش 40 مسافروں کی ہو ،80 مسافر کھڑے ہونے کی گنجائش یا مزید بڑی بسیں جوکہ ڈبل گنجائش کے حامل ہوں خرید کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نےصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے وزیر ٹرانسپورٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹ مینجمنٹ اور وفاقی حکومت سے بات کریں تاکہ یکساں اور مشابہت کی حامل گنجائش والی بسیں خریدی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکو8گھنٹے گیس کی بحالی کے بعدایک بار پھر گیس کی سپلائی معطل

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی نمائش میں انڈر پاس اور میزنائین فلور کی تعمیر کے لئے 962 ملین روپے کی منظوری دے چکے ہیں، محکمہ خزانہ نے معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے جو رقم جاری کرنے کے لئے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی ٹان میں گرین لائن بس ڈپو کے لئے زمین منصوبے کے نام پر منتقل کردی گئی ہے جسکا محکمہ بلدیات پیر تک نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Related Posts