شیریں مزاری جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھانے پر مریم نواز پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shireen Mazari showing anger at Maryam Nawaz statement

اسلام آباد:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جبری گمشدگی کے حوالے سے حکومت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نےجبری گمشدگی کامعاملہ اٹھاکرجمودکوتوڑاہے۔

پی ٹی آئی حکومت جبری گمشدگی سے متعلق بل لا رہی ہے،وفاقی کابینہ نے جبری گمشدگی معاملے پر کمیٹی بنائی ہے ،پی پی،ن لیگ حکومتوں کی کئی دہائیوں کی خاموشی کوپی ٹی آئی حکومت نےتوڑدیاہے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اب شریف اور بھٹو کی اولادیں جبری گمشدگی کا ذکرمحفوظ طور پرکرسکتی ہیں، مریم نواز کا جبری گمشدگی معاملہ اچانک دریافت کرنا حیران کن ہے۔

مزید پڑھیں:کٹھ پتلیوں کا کھیل ہونے کو ہے، عوام کی حاکمیت ہوگی، مریم نواز

ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی حکومتوں نےجبری گمشدگی پرکبھی ایک لفظ نہیں بولا،مریم نواز گرفتار دہشت گرد کی اٹھائی ہوئی تصویرکی انجانے میں حمایت کررہی تھیں۔

 

Related Posts