گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، جس کے بعد پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔
پائلٹ کی غلطی سے پی آئی اے کی انٹرنیشنل پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
یہ ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جو عالمی معیار کی سہولتوں سے مزین ہے۔ اس ایئرپورٹ پر بڑے طیارے جیسے ایئر بس 380 بھی لینڈ کر سکیں گے، جس سے گوادر کی فضائی ٹرانسپورٹ کا معیار بلند ہوگا۔
یہ منصوبہ گوادر کے اقتصادی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ اس سے نہ صرف سیاحت بلکہ تجارت کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے اس علاقے کی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور گوادر پاکستان کے عالمی تجارتی مراکز میں شامل ہو جائے گا۔