میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود پریکٹس کے دوران سرپر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے میلبرن میں موجود ہے جہاں پریکٹس کے دوران قومی کھلاڑی شان مسعود گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پریکٹس سیشن کے دوران شان مسعود کو آل راؤنڈر محمد نواز کی شاٹ پر گیند سر پر دائیں طرف لگی۔ جس کے بعد انہیں اسکین کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا خصوصی ٹریٹمنٹ کیا جا رہا ہے۔
نیدر لینڈز کو 16رنز سے شکست، سری لنکا ورلڈ کپ کے سپر 12مرحلے میں پہنچ گیا
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔