نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل
نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا۔شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ کہا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی شہباز گِل نے سابق وزیر اعظم کے متعلق اپنے بیان کو غیر ضروری اعلان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے ویزہ کی توسیع کی درخواست مسترد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی ارکان نے اپنےہی وزیرکےخلاف محاذکھڑاکردیا

سندھ میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ نافذ، ڈی ایم سیز ختم، نئے ٹاؤن بنائے جائیں گے

معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا کہ ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپیل کی ہے لیکن انہیں پتہ ہے کہ ویزہ مسترد کرکے برطانیہ سے بے دخل کردیا جائے گا، اس لیے بے دخلی کو وطن واپسی کا فیصلہ بناکر پیش کیاجارہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے اپنے نواز شریف کے متعلق بیان کو نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو وطن واپسی کا سیاسی فیصلہ بنایا جارہا ہے، بزدل کبھی بہادر نہیں ہوتے۔

گزشتہ روز روسی صدر کے اسلاموفوبیا کے خلاف بیان پر مولانا فضل الرحمان نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ معاونِ خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مذہب پر سیاست کی کروڑوں کی لسی پی گئے اور ڈکار تک نہ مارا۔

معاونِ خصوصی شہباز گل نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ فضل الرحمان نے اسلام یا کشمیر کی یا پھر مسلمانوں کی حرمت کی بات کہیں نہیں کی۔ آج جب دنیا عمران خان کو لیڈر مان رہی ہے تو یہ شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ تو کون؟ میں خواہ مخواہ۔ 

Related Posts