لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور حسان نیازی ضرو ر قانون کے شکنجے میں آئیں گے ، حسان نیازی خود واضح کر چکے ہیں کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت ہنر مند نوجوان پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جس میں ڈیڑ ھ ارب روپے رکھے گئے ہیں او راس کے ذریعے ایک لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے ۔
فیاض الحسن کاکہناتھا کہ بیرون ممالک سفارتخانوں اوراوورسیز کمیشن میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے جن کے ذریعے چار سالوں میں 10ملین لوگو ں کو پاکستان او ربیرون ممالک روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔
اس پروگرام کے تحت سی پیک او ردوسرے منصوبوں میںبھی روزگارکے مواقع ملیں گے ۔ ابھی یہ پروگرام لانچ ہواہے تو (ن) لیگ نے اس پر تنقید شروع کردی ہے۔ پہلے کہتے تھے کہ سردار عثمان بزدار کام نہیں کرتے اور اب اگر ہم نے ان کے اقدامات سامنے لانا شروع کئے ہیں تو ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہااو ران کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں ۔
نواز شریف نے مرکز میں جو پروگرام شروع کیا تھااپنی صاحبزادی کو 100ارب کے پروگرام پر بٹھا دیا تھاحالانکہ وہ اس سے متعلقہ کوئی تجربہ نہیں رکھتی تھیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے کسی بیٹے ،بھائی ، رشتہ دار یا یوتھ کے کسی شخص کو اس کا انچارج نہیں بنایا اور ہمار اپروگرام اقربا پروری سے پاک ہے اور 16سے 30سال کی عمر کے درمیان لاکھوںنوجوان بلاتفریق اس سے استفادہ کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں او پی ڈی چوتھے روز بھی بند، مریض پریشان