کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، تحریکِ انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ آگے، پیپلز پارٹی پیچھے رہ گئی
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی اور ن لیگ آگے، پیپلز پارٹی پیچھے رہ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ روز منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، پی ٹی آئی آئی کے 63 امیدوار کامیاب رہے، تحریکِ انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں تحریکِ انصاف کے 63، مسلم لیگ (ن) کے 59 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے 17 امیدواروں نے میدان مار لیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں 52 آزاد امیدوار بھی مخالفین کو ہرا کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے 10، جماعتِ اسلامی کے 7 جبکہ بی اے بی اور اے این پی کے 2، 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں ن لیگ کے 51، 32 آزاد جبکہ 28 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہوئے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعتِ اسلامی کے 2 امیدواروں نے میدان مار لیا۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ سندھ میں تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کا پلڑا 14، 14 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ برابر رہا۔ ایم کیو ایم کے بھی 10امیدوار کامیاب ہوئے۔

سندھ میں 7 آزاد امیدوار، جماعتِ اسلامی کے 5 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 3 امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن جیت گئے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 18، 9 آزاد جبکہ ن لیگ کے 5امیدوار کامیاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے 3، اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ بلوچستان میں 4 آزاد، پی ٹی آئی کے 3 جبکہ بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب رہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی کے 11، جماعتِ اسلامی کے 5 امیدوار کامیاب رہے۔ غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم  اور ن لیگ کے 3، 3 امیدواروں نے میدان مار لیا۔

لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے 15، پی ٹی آئی کے 3 جبکہ 1 آزاد امیدوار کامیاب رہا تاہم پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کے 24، تحریکِ انصاف کے 7، 3 آزاد جبکہ جماعتِ اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب رہے۔ پیپلز پارٹی کو کامیابی نہ مل سکی۔

حیدر آباد میں ایم کیو ایم (پاکستان) کے 7 اور پیپلز پارٹی کے 3 امیدوار کامیاب رہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف اور ن لیگ کا کوئی بھی امیدوار کامیابی حاصل نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹنگ شروع، ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز

Related Posts